Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

لاہور: پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ پی ڈی ایم اے نے 23 اور 24 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشگوئی کردی۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ 23 اور 24 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور بارش بھی متوقع ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ اسکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *