اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔سپریم کورٹ میں منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ عدلیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بے شمار چیلنجز درپیش ہیں۔ سپریم کورٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی میں مدد ملے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک ڈیجیٹلائزیشن اورجدت کا سفر کامیابی سے طے کر چکے ہیں، چین اور ترکیہ نے سپریم کورٹ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے لئےہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جن ممالک میں عدلیہ ڈیجٹلائز ہے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے تمام متعلقہ شعبوں سے بھرپور تعاون مل رہا ہے-
انصاف کی فراہمی کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،چیف جسٹس

Leave a Reply