اسلام آباد:وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران محمد حنیف عباسی اور سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق ایک عظیم بھائی چارے اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے اور سعودی عرب کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی مزدوروں کی ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کا اہم حصہ ہیں۔ ہر سال لاکھوں پاکستانی حج و عمرہ کی ادائیگی کے ذریعے دونوں ممالک کے قریبی روابط کا مظاہرہ کرتے ہیں-
پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

Leave a Reply