تہران: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمسائیہ جارحیت چاہتا ہے تو اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔ پاک ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ کے بعد تہران پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی دور اندیش، باوقار اور مدبر شخصیت تھے۔ میں نے اور صدر رئیسی نے جو فیصلے کیے ان پر کامیابی سے عملدرآمد ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ دورہ صدر مسعود پزیشکیان کی دعوت پر کر رہا ہوں۔ اور دورے کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اور دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران میں آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ بلوچستان اور سیستان میں اقتصادی روابط خطے کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ اور روابط دہشت گردی کے خاتمے میں بھی مددگار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو چکے ہیں۔ ایران نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ثالثی کی پیشکش کی۔ اور پاکستان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کی پیشکش کو قبول لیکن بھارت نے انکار کیا۔

Leave a Reply