راولپنڈی:پہلگام واقعے کے بعد بھارت سے بغیر علاج کے زبردستی پاکستان بھیجے جانے والے 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا کی پہلی کامیاب سرجری ہوگئی، والد نے کہا کہ انڈیا سے مایوس ہوکر واپس آیا تھا مگر فیلڈ مارشل کی وجہ سے بچوں کو نئی زندگی مل گئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد نے اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری کے بعد عبداللہ اور منسا کی زندگی میں نئی امید کی کرن جاگی ہے۔ دونوں بہن بھائیوں کا علاج بھارت میں جاری تھا، تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس پاکستان بھیج دیا۔ اے ایف آئی سی عمارت اور سرجری کے بعد بچے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد نے اپنے خصوصی ویڈیو میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی سرجری کا بندوبست کیا، ورنہ میں بھارت سے واپسی کے مایوس ہوگیا تھا۔والد شاہد احمد نے کہا کہ ’’عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، جو 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی۔”شاہد احمد نے مزید کہا کہ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے محنت اور مہارت سے سرجری کو کامیاب بنایا اور اب دونوں بچے بہتر حالت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’الحمدللہ، میرے بچے اب کافی بہتر ہیں، میں خود بھی مریض ہوں، شاید صدمہ برداشت نہ کر پاتا۔ ڈاکٹروں نے بہت محنت کی جو قابل تعریف ہے۔ اے ایف آئی سی بہترین ادارہ ہے۔‘‘
بھارت سے واپس آئےعبداللہ کی کامیاب سرجری، والد کافیلڈ مارشل سے اظہار تشکر

Leave a Reply