اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ(آئی ایم ایف)نے ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نادہندگان کیخلاف مزید سخت اقدامات لئے جائیں ،ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے۔ٹیکس چوری روکنے کیلئےٹیکنالوجی کا استعما ل مزید بڑھایاجائے،پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ٹیکس چوری پرجرمانے کیساتھ فوجداری مقدمات درج ،سولر پینلز سمیت تما م ٹیکس استثنیٰ ختم،کھاد، سپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے ،پرتعیش اشیاکی فہرست میں مزید اشیا شامل کر کے ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے،درآمدات پر پابندیوں میں کمی کی تجاویز بھی دیں ہیں۔
ٹیکس نادہندگان کیخلاف مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں‘آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ

Leave a Reply