Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے،ترک صدر طیب اردوان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے،ترک صدر طیب اردوان

لاچین:۔ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان ہر اچھے اور برے وقت ساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر باعث اطمینان ہے۔آذر بائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب اور سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذر بائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، آج یوم آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان تین ملک اور ایک قوم ہیں، آذربائیجان کے ساتھ دوستی مزید مضبوط بنائیں گے، کاراباخ کی آزادی سے آذربائیجان مضبوط ہوا، ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔قبل ازیں سہ فریقی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان یکجہتی خطے کے لیے انتہائی اہم ہے تینوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ترکیے کے لیے باعث اطمینان ہے، تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *