Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس ، پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیت 11 ملزمان کو 15 سال ، 4 ماہ قید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس ، پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیت 11 ملزمان کو 15 سال ، 4 ماہ قید

اسلام آباد:۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی تھانہ رمنا حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے عبد الطیف سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے 9 مئی کو تھانہ رمنا حملہ کیس کی سماعت کی ،عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف کو 10 سال کی سزا سناتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔پولیس پرقاتلانہ حملے پر ملزمان کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اس کے علاوہ موٹرسائیکل جلانے پر 4 سال قید اور40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *