Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی تنظیم ثالثی کے قیام بارے کنونشن پر دستخط ، عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا نوٹس لے ، اسحاق ڈار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بین الاقوامی تنظیم ثالثی کے قیام بارے کنونشن پر دستخط ، عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا نوٹس لے ، اسحاق ڈار

ہانگ کانگ:پاکستان نے بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سےمتعلق کنونشن پر دستخط کر دیئے۔وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالِثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن کے موقع پر کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہانگ کانگ میں پاپولزم، الٹرا نیشنلزم کی یکطرفہ قوتیں پوری طرح سے متحرک ہیں، تنازعات اور تفرقہ انگیز بیان بازی شہ سرخیوں پر حاوی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آج عالمی ثالثی اورسفارتکاری کیلئے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، یہ معاہدہ عالمی تنازعات کےحل کیلئے نئے دروازے کھولے گا، پاکستان پرامن تنازعات کے حل کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی او ایم ای ڈی کے بانی ارکان میں شامل ہونے پر فخر ہے، ہم آئی او ایم ای ڈی کے سیکریٹریٹ اور آئی ایم اے سی کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا یقین ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی سختی سے پاسداری ہوگی ، ہم نے سفارتکاری اور ثالثی کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے سنگین بحران دیکھے ہیں، بلا اشتعال اور بلاجواز فوجی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *