لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا گیا۔ ریگولرائزیشن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے پر غور

Leave a Reply