Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک میں سکیورٹی صورتحال اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں سب سے اہم فیصلہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے کا کیا گیا، اس کے ساتھ ہینادرا کو ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکیشن کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انخلاء کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ مل کر “ون ڈاکومنٹ سسٹم” کو مکمل طور پر نافذ کریں۔ اس نظام کا مقصد ریکارڈ کی درستگی اور سکیورٹی اقدامات کو مضبوط بنانا ہے۔اس کے علاوہ، ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *