Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریرہوتی ہیں، ریاستی معاونت سے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کیلئے باعثِ تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذہبی نفرت کو سیاسی مقاصد کیلئے ہوا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی منافرت علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *