Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ کے علاقے سرہ غڑگئی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ کے علاقے سرہ غڑگئی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کوئٹہ : نواحی علاقہ سرہ غڑگئی میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد دونوں بھائی ہیں جن کی شناخت عبدالسلام اورعبدالنافع کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *