Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔پیر کے روز لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم 9 مئی مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عدالتی حکم پر ٹیسٹ کرانے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کے پیش نہ ہونے کے باعث فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں دوپہر 12:45 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی جس میں پنجاب فرانزک کے ماہرین بھی شامل تھے۔تاہم بانی پی ٹی آئی کے تعاون نہ کرنے پر ٹیم 4 گھنٹے انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔یہ چوتھی مرتبہ ہے جب بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کی ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *