Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت کا رویہ امن نہیں ، دشمنی والا ہے ، دھونس ، دھمکیوں سے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا ، پاکستان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت کا رویہ امن نہیں ، دشمنی والا ہے ، دھونس ، دھمکیوں سے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا ، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد موجود ہیں، کھوکھلے بیانیے اور توجہ ہٹانے کی کوششوں سے سچ کو نہیں چھپایا جا سکتا، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب بنا کر پیش کرنا حقیقت سے بالاتر ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کی وکالت کرتا رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات سے واضح ہے کہ جنگی جنون اور دھونس بے سود ہیں، بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے سنجیدگی، برداشت اورمسئلےکی اصل جڑ کو سمجھنا ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *