Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے7 دہشتگردوں کا خاتمہ، صدرزرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے7 دہشتگردوں کا خاتمہ، صدرزرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت نے بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے والی کارروائیوں کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی دفاع سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، مگر ہماری سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور متحرک ہیں۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان عناصر کو کسی صورت پاکستان کے امن کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صدر نے کہا کہ ملک کے دفاع، سلامتی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہمارا قومی عزم غیر متزلزل ہے اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہداء اور غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *