Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کی قرارداد منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کی قرارداد منظور

کوئٹہ / اسلام آباد: بلوچستان اسمبلی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ یہ قرارداد ایک قومی مطالبے کی شکل اختیار کر چکی ہے، جسے سندھ اسمبلی کے بعد اب بلوچستان اسمبلی نے بھی اپنی تائید فراہم کی ہے۔قرارداد کی منظوری پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 2008 میں اُس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد میں اس فیصلے کو واپس لے کر ایک تاریخی شخصیت کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد ایک “قومی آواز” ہے جو عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ خود بھی اس مطالبے کے حق میں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کو باقاعدہ طور پر خط لکھ چکے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس قرارداد کا احترام کرتے ہوئے جلد از جلد اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *