راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں استغاثہ کے دو گواہان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا۔گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی نے بار بار عدالتی طلبی کے باوجود احتجاجا“ عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس پر عدالت نے بشریٰ بی بی کو آج پیش نہ ہونے پر اس کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔دوران سماعت ایک ملزم کے وکیل تبریز عباسی کی جانب سے گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی جب کہ آئندہ سماعت پر دوسرے ملزم کے وکیل کے وکیل قوسین فیصل مفتی گواہان پر جرح کریں گے۔ بعد ازاں، عدالت نےکیس کی سماعت عید الاضحیٰ کے بعد 11 جون تک ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف استغاثہ کے 2 گواہان کا بیان قلمبند

Leave a Reply