Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ: نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد زائد چارجز نافذ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ: نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد زائد چارجز نافذ

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے ٹول ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 15 جون 2025 سے ہو گا۔ نئے نرخوں کے مطابق نان ایم ٹیگ گاڑیوں اور کم بیلنس رکھنے والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز لاگو کیے جائیں گے۔
موٹروے کے مختلف سیکشنز پر کاروں کے نئے ٹول چارجز درج ذیل ہیں:
اسلام آباد تا لاہور (M-2): 1800 روپے
لاہور تا عبدالحکیم (M-3): 1200 روپے
پنڈی بھٹیاں تا ملتان (M-4): 1600 روپے
ملتان تا سکھر (M-5): 1800 روپے
ڈی آئی خان تا حاکلہ (M-14): 1000 روپے
حسن ابدال تا مانسہرہ (E-35) ایکسپریس وے: 450 روپے
کمرشل گاڑیوں کے لیے ٹول نرخوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے:
لاہور تا اسلام آباد (M-2):
2 اور 3 ایکسل ٹرک: 7900 روپے
آرٹی کیولیٹڈ ٹرک: 10200 روپے
موٹروے حکام کے مطابق ایم ٹیگ سسٹم کے ذریعے ٹریفک کی روانی اور نگرانی میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل ایم ٹیگ حاصل کر لیں اور بیلنس کی باقاعدہ جانچ کرتے رہیں تاکہ اضافی ٹول چارجز سے بچا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *