Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عیدالاضحیٰ انتظامات: راولپنڈی میں کانگو وائرس سے بچاؤ، صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی اقدامات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عیدالاضحیٰ انتظامات: راولپنڈی میں کانگو وائرس سے بچاؤ، صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی اقدامات

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی، صفائی اور صحت عامہ کے حوالے سے تمام محکموں کو مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے جانوروں کی آمد و رفت کے دوران کانگو وائرس اور دیگر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کو انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر ویکسینیشن یقینی بنانے کی تاکید کی۔کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے بائیو ڈیگریڈ ایبل تھیلے عوام میں تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں۔عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں کمشنر آفس راولپنڈی میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) سید نذارت علی، سی او ہیلتھ، RWMC کے افسران اور مری، اٹک، جہلم، چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس موقع پر RWMC نے بریفنگ میں بتایا کہ راولپنڈی میں 241 کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جن میں 168 پرائمری کلیکشن پوائنٹس اور 73 سیکنڈری ٹرانسفر اسٹیشنز شامل ہیں۔ یہ نظام قربانی کے بعد آلائشوں کو مرحلہ وار طریقے سے منتقل کر کے ڈمپ سائٹس تک پہنچانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق ویسٹ کلیکشن اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے 2,699 مشینری یونٹس اور 11,687 ہیومن ریسورس صفائی کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ عید کے دنوں میں شہر کو صاف اور محفوظ رکھا جا سکے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں تاکہ عید کے موقع پر کسی قسم کی کوتاہی یا بدنظمی نہ ہو۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *