Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی ہیڈکوارٹر کا دورہ، ہیلپ لائن سینٹر کا افتتاح – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی ہیڈکوارٹر کا دورہ، ہیلپ لائن سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد(نعیم فاروق روحانی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے ہیلپ لائن سینٹر کا افتتاح کیا اور مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔محسن نقوی نے ہیلپ لائن سینٹر، فرانزک لیب، نیٹ ورک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر سیکشنز کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے ادارے کی جدید طرز پر تنظیم اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے اس دور میں NCCIA جیسے اداروں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ NCCIA کی ہیلپ لائن مکمل فعال ہے اور شہری 1799 پر کال کر کے سائبر کرائم سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائبر کرائم سے متعلق شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے۔محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے NCCIA کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اب اسے ملک کا مؤثر ترین سائبر تحفظ ادارہ بنانے کے لیے دن رات محنت درکار ہے۔انہوں نے ادارے میں با صلاحیت عملے کی بھرتی، ان کو تمام سہولیات کی فراہمی اور ہیڈکوارٹر کی عمارت کی اپ گریڈیشن کا پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ساتھ NCCIA کے نئے لوگو اور جھنڈے کی بھی منظوری دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل سائبر اسکاؤٹس پروگرام کی دوبارہ بحالی کی منظوری بھی دی، جس کے تحت اسکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کو سائبر کرائمز سے متعلق آگاہی اور تربیت فراہم کی جائے گی۔NCCIA کے ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے وزیر داخلہ کو ادارے کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور مستقبل کے اہداف پر روشنی ڈالی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *