Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبر پختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبر پختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان

پشاور: خیبر پختونخوا کے بجٹ برائے سال 26-2025 کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے 13 سو 52 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، تنخواہوں کیلئے 680 ارب اور پینشن کیلئے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کے پی حکومت کا تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان سیلری کیلئے 520 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹ ہائیڈل پرافٹ مد میں 108 ارب اور آئل اینڈ گیس مد میں 55 ارب ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وار آن ٹیرر کی مد میں 1 فیصد کے حساب سے 138 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ سال بجٹ کا کل تخمینہ 16 سو 54 ارب روپے تھا، رواں سال 416 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *