Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج بھی نہ ہوسکی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج بھی نہ ہوسکی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوئی۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کو سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنی تھی۔دوسری جانب ایف آئی اے عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت سے وکلاء کو آگاہ کردیا گیا۔ خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سماعت یکم جولائی تک ملتوی ہو گئی ہے۔عمران خان کی بہن علیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اب 26 جون کی تاریخ دی گئی ہے، ہمیں کہہ رہے تھے اگلے ہفتے بتائیں گے کہ اگلی تاریخ کون سی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا اگر آئندہ کی تاریخ نہیں دیں گے تو ہم یہاں سے اٹھیں گے نہیں، پھر ہمیں کہا گیا ہے کہ بانی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 26 جون کو ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *