Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلاول بھٹو کی بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئرپرسن‘ایوان نمائندگان کے ممبران سے ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلاول بھٹو کی بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئرپرسن‘ایوان نمائندگان کے ممبران سے ملاقات

برسلز:سابق وزیر خارجہ و چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نےبرسلز میں بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئر ، مسز کیٹلین ڈیپورٹر (Mrs katleen Depoorter) اور چیئر آف پاکستان بیلجیئم پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ فرانکیم بیلجینڈ سمیت بیلجیئم کی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ممبران سے ملاقات کی ہے ۔وفد نے دوران ملاقات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،پارلیمانی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ، خطے میں آگے بڑھنے پائیدار قیام امن اور مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات کا حامی ہے۔دونوں اطراف نے پاکستان اور بیلجیئم تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک؛ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اطلاعات و ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت، دفاع اور امور خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان، ایم کیو ایم کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر سید فیصل علی سبزواری؛ بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *