Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھارت میں طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ آج بھارت میں طیارہ گرنےکا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، سانحے پر بھارتی عوام سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *