Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد کیلئےقونصل خانہ کے حکام موجود ہیں ، وزارت خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد کیلئےقونصل خانہ کے حکام موجود ہیں ، وزارت خارجہ

اسلام آباد: وزارت خارجہ کے سینئر حکام کاکہناہے کہ خطے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی زائرین کو ایران اور عراق کے سفر کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور قونصل خانے ایران میں پاکستانی شہریوں کی مدد اور سہولت کاری کے لئے موجود ہیں ۔پاکستانی زائرین پر پوچھے گئے سوالات کے حوالے سے وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بتایاہے کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتےاس وقت ایران میں تقریباً 5,000 پاکستانی زائرین موجود ہیں۔وزارت خارجہ حکام کاکہناہے کہ خطے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر زائرین کو ایران اور عراق کے سفر کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور قونصل خانے ایران میں پاکستانی شہریوں کی مدد اور سہولت کاری کے لئے موجود ہیں کوئی بھی پاکستانی شہری جو رہنمائی یا مدد چاہتا ہو ہمارے متعلقہ سفارتی مشنز سے رابطہ کرے۔حکام نے مزید کہا کہ ہمارے متعلقہ سفارتی مشن حسبِ روایت ضروری مدد فراہم کریں گےوہ ان کی پاکستان واپسی کو بھی آسان بنائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *