Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 103 فلسطینی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 103 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی نہ تھمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 103 نہتے فلسطینی شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق بمباری کے زیادہ تر واقعات غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں پیش آئے، جہاں رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی تعاون سے چلنے والے ایک سماجی ادارے کی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار 8 فلسطینی کارکن شہید ہو گئے، ادارے نے تصدیق کی ہے کہ کئی کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض کو اسرائیلی فورسز نے اغوا بھی کر لیا ہے۔ادارے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلاحی کارکنوں اور امدادی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اسرائیلی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔ انسانی بحران شدت اختیار کرگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *