اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ابوظبی میں ہونے والے پاکستان-یو اے ای جوائنٹ منسٹریل کمیشن (جے ایم سی) کے 12ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم کے دفتر کے خصوصی معاون، وفاقی سیکریٹریز برائے اقتصادی امور، تجارت، بحری امور، داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، قومی ورثہ، اور صحت کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانیز، خزانہ، ریلوے، دفاع، اور سیاحت سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں کلیدی دوطرفہ اقدامات کو آگے بڑھانے، موجودہ شعبوں میں تعاون کو باضابطہ کرنے، تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے، اور ترجیحی شعبوں میں یو اے ای کی باہمی فائدہ مند سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاک-یو اے ای جوائنٹ منسٹریل کمیشن کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

Leave a Reply