Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین کا ایران پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار، خطے میں امن کی اپیل کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین کا ایران پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار، خطے میں امن کی اپیل کردی

بیجنگ: چین نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس آپریشن کے ممکنہ سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیخلاف اقدامات اور تناؤ کو بڑھانے والے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اچانک کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ چین نے متعلقہ فریقین سے اپیل کی کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات کریں اور مزید کشیدگی سے گریز کریں۔ چین نے صورتحال کو بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *