Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران کے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر میزائل حملے، 126 زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران کے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر میزائل حملے، 126 زخمی

تہران:ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں میں صہیونی فوج کے کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز اور انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی حکام نے تازہ حملوں میں کم ازکم 126 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر سوروکا ہسپتال کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ایرانی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح کیے گئے ایرانی حملے کے مرکزی اہداف اسرائیلی فوج کا کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز اور سوروکا ہسپتال کے قریب واقع اسرائیلی فوج کا انٹیلی جنس کیمپ تھے۔روسی خبر رساں ادارے ’آر ٹی‘ نے ایران کے تازہ حملوں کے بعد اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر متعدد پوسٹس شیئر کی ہیں جن میں سوروکا ہسپتال اور تل ابیب اسٹاک ایکسچینج اور دیگر عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اسٹاک ایکسچینج سمیت دیگر عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کے علاوہ بییر شیبع میں واقع گیو یام ٹیکنالوجی پارک میں ایک فوجی انٹیلی جنس تنصیب میزائلوں کا ہدف تھی۔ایرانی حکام نے کہا ہے یہ علاقہ جنوبی اسرائیل کے بڑے طبی مراکز میں سے ایک، سوروکا میڈیکل سینٹر کے قریب واقع ہے، ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ دھماکے کی لہر سے ہسپتال کو معمولی نقصان پہنچا، لیکن یہ واضح کیا کہ فوجی تنصیبات ہی اصل اور درست ہدف تھیں۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے میزائل حملے میں جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیبا میں سروکا ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے مطابق ایمرجنسی سروس کے سربراہہ کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم 126 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے تازہ میزائل حملوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’آج صبح ایران کے دہشت گرد ظالموں نے بیئر شیبع میں سوروکا ہسپتال اور ملک کے وسطی حصے میں شہری آبادی پر میزائل داغے، ہم تہران کے ظالم حکمرانوں سے اس کا پورا حساب لیں گے‘۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *