لاہور: رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے جزیرہ نما چکر بوٹ کے قریب لٹھانی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں جدید ہتھیاروں سے حملے کر کے لٹھانی گینگ کے اہم ڈاکوؤں دل مراد لٹھانی، مودی لٹھانی اور فاروق لٹھانی سمیت متعدد ڈاکوؤں کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور ان کی کمیں گاہوں کو نذر آتش کر دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

Leave a Reply