Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں، وزیر دفاع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک می ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں، ہائبرڈ نظام کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں، معاشی اور گورننس کے مسائل سے نکلنے تک یہ ہائبرڈ ماڈل رہے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں تسلیم کیا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام رائج ہے، یہ کوئی مثالی جمہوری حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں، یہ ماڈل 90 کی دہائی میں اپناتے تو پاکستان کے حالات مختلف ہوتے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت حکومت اور اسٹبلشمنٹ کی کھینچا تانی نے ہمارے ملک میں جمہوری ترقی کو پیچھے دکھیل دیا، معاشی اور گورننس کے مسائل سے نکلنے تک یہ ہائبرڈ ماڈل رہے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کوئی آئینی انتظام نہیں، یہ حالات کے مطابق تشکیل دیا گیا سسٹم ہے، ہم نے باہمی مشاورت سے اختیارات کو تقسیم کیا ہوا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف اپنے فیصلے آزادی کے ساتھ کر رہے ہیں، شہباز شریف تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مشاورت سے چلاتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *