Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کیساتھ روابط میں اضافے کاخواہاں ہے ،سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کیساتھ روابط میں اضافے کاخواہاں ہے ،سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ

اسلام آباد:سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، ماحولیات، میرین سائنسز سمیت مختلف شعبوں میں چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے عزم کا اعادہ کیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے نائب وزرائے خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کا اجلاس چین کے صوبے ینان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے کی۔سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اجلاس کے پہلے حصے میں ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اور جنوبی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ روابط میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، ماحولیات، میرین سائنسز سمیت مختلف شعبوں میں چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان، چین اور بنگلہ دیش نے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *