Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر مواصلات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ کراچی شاہراہ این 25 منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر مواصلات

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور جاری بجٹ سیشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی، پارلیمانی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے تحت بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً کوئٹہ سے کراچی این-25 منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ کوئٹہ تا کراچی این 25 منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلوچستان میں ذرائع مواصلات جغرافیائی اعتبار سے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے وزارت مواصلات کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ قابل تحسین ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *