Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز کی ہاکی ٹیم کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز کی ہاکی ٹیم کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور دلی مبارک باد دی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی، جذبے اور ٹیم ورک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قومی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتح قوم کےلیے فخر اور خوشی کا باعث ہے، ہاکی ٹیم کی محنت قابلِ تحسین ہے، یقین ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کامیابی حاصل کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ٹیم نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا اور دل جیت لیے۔اُن کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے، امید ہے جلد ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *