Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی نے حکم دیا تو ایک منٹ میںکے پی اسمبلی ختم کردوں گا: علی امین گنڈا پور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی نے حکم دیا تو ایک منٹ میںکے پی اسمبلی ختم کردوں گا: علی امین گنڈا پور

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو ایک منت میں اسمبلی ختم کردوں گا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گورنر نے بجٹ کا اجلاس نہیں بلایا، رسازش کے تحت وفاقی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے کا بہانہ کرکے حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔علی امین نے کہا کہ ہم یہ بجٹ پاس کرینگے اور انی جو بھی کہیں گے اس پر عمل کرینگے، اس ایوان کے ذریعے تمام اداروں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں ،عمران خان اس ملک کے وزیراعظم تھے ان کی حکومت کو سازش کی تحت ختم کیا گیا۔،تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہمارے خلاف سازش کا سلسلہ جاری رہا، گنڈاپور8فروری کو سازش کے تحت پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور فارم 47 کو حکومت دیا گیا، 8 فروری کی سازش کے بارے میں کمشنر راولپنڈی کا بیان موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جمہوریت کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو تحلیل کیا، جب بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہم حکومت ختم کردینگے مگر سازش نہیں ہونے دینگے، جس نے طاقت کو غلط استعمال کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہو گا تو وہ بھول میں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *