اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تنازع پر فوری قابو نہ پایا گیا تو یہ کشیدگی بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ لاحق ہو گا۔اپنے ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اور یکطرفہ اقدامات سے گریز کرتے ہوئے پُرامن حل کی جانب بڑھیں۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ اس نازک مرحلے پر صرف مکالمہ، مذاکرات اور سفارت کاری ہی وہ راستے ہیں جو دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر امن کو خطرات لاحق ہیں، اور ایسے میں عالمی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بحران کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے-

Leave a Reply