Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قطر کی ریاست پر حملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے: قطری وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قطر کی ریاست پر حملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے: قطری وزیراعظم

دوہا: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن جاسم نے کہا ہے کہ قطر کی ریاست پر حملہ ناقابل قبول اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔دوحہ میں لبنانی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم نے کہا کہ قطر میں امریکی اڈے پر ایران کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کی دوست ریاستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایران اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا۔محمد بن عبدالرحمٰن جاسم کا کہنا ہے کہ لبنان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں، خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ کے قریب بیس پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں، قطری ایئر ڈیفنس نے کامیابی سے ایرانی حملہ ناکام بنایا، ایرانی حملے کے دفاع میں قطری فوج کے کردار کو سراہتے ہیں، ہماری افواج قطر کی خودمختاری کی حفاظت کرسکتی ہے۔محمد بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ ایران کے حملے پر ہمیں حیرت ہوئی تھی، امریکا نے جنگ بندی کے لیے قطر کو ایران سے رابطے کا کہا، ہم نے اس مقصد کے حصول کے لیے مؤثر سفارتی روابط قائم کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، اُمید ہے سفارتکاری کامیاب اور جنگ بندی برقرار رہے گی، قطری امیر کو ایرانی صدر کی کال موصول ہوئی تھی، ایرانی صدر نے قطر میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے پراظہار افسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال جلد از جلد قابو میں آ جائے گی، مصر اور امریکا کے ساتھ مل کرغزہ میں جنگ بندی کے حصول کی کوششیں جاری ہیں، اسرائیل نے خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی، جی سی سی ریاستیں ایسے حملوں کی مذمت کرتی ہیں، فضائیہ نے ایک کے سوا تمام ایرانی میزائلوں کو روکا، خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *