اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر کے درمیان بھارتی جارحیت کے تناظر میں بلاول کے حالیہ دورہ لندن کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ برطانیہ کو سراہتے ہوئے اسے دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم قرار دیا۔ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے زرداری ہائوس میں ملاقات

Leave a Reply