Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرٹیکل 255 کے تحت چیف جسٹس حلف کیلئے کسی کو نامزد کر سکتے ہیں، وزیر قانون – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرٹیکل 255 کے تحت چیف جسٹس حلف کیلئے کسی کو نامزد کر سکتے ہیں، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 255 کے تحت چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ حلف کیلئے کسی کو نامزد کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہم نے دیکھا کہ ماضی میں کیا ہوتا رہا، کیسے چیزوں کو روک دیا گیا، سینیٹ کے گزشتہ انتخابات صرف حلف نہ لینے کی وجہ سے نہیں ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت اختیار استعمال کیا گیا تو یہ ان کی ذمہ داری تھی، آرٹیکل 255 کا استعمال کر کے حلف لینے کے معاملے پر پیشرفت ان کا مکمل اختیار ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا جب آپ کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے حلف نہ لینے دیں تو پھر یہ آئینی ذمہ داری بنتی ہے، سابق وزیراعظم کو جیل میں آئین و قانون کے مطابق تمام حقوق دیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی قیدی کے ساتھ کچھ ہو رہا ہے تو سیکریٹری داخلہ یا عدالت سے رجوع کر لیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *