Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے جیل کی صورتحال پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے بہتر کلاس اور جیل میں سہولتوں کی فراہمی کی استدعا کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جیل سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اخبارات، ٹی وی اور ورزش کے سامان تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ درخواست کے مطابق ذاتی لباس اور بستر فراہم کرنے میں تاخیر پیدا کی جا رہی ہے، جبکہ ذاتی ڈاکٹر سے چیک اپ کے لیے خلل ڈالا جا رہا ہے۔ درخواست کے مطابق عدالت سے منظور شدہ طبی پینل کے انتظامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جیل میں بلاجواز بجلی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بیرونِ ملک بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *