لاہور: پنجاب اسمبلی سینیٹ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب ہو گئے۔گنتی کا عمل مکمل ہونے پر پریذائیڈنگ آفیسر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لے کر جیت گئے۔اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پولنگ کے دوران 345 ووٹ کاسٹ ہوئے، پولنگ کے دوران مسترد ووٹوں کی تعداد 3 رہی۔نومنتخب سینیٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے یہ کامیابی دی، میاں نوازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ جمعیت الحدیث سے وفا کی۔حافظ عبدالکریم نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا جس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عزت دی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اتحادیوں سے مل کر مجھے جتوایا اور سیلاب زدہ علاقوں میں کام چھوڑ کر میرے لئے ووٹ کاسٹ کیا۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ق لیگ، پیپلزپارٹی، آئی پی پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سپیکر ملک محمد احمد خان اور رانا ارشد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کامیاب کروانے کے لئے محنت کی۔
پنجاب اسمبلی سینیٹ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب

Leave a Reply