Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت نے سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت نے سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی بحریہ کے سربراہ کو نشانِ پاکستان اعزاز سے نواز دیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی کو نشانِ پاکستان (ملٹری) کا اعزاز عطا کیا۔اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔یہ اعزاز وائس ایڈمرل الغریبی کو اُن کی پیشہ ورانہ خدمات، پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔تقریب کے بعد سعودی نیول چیف نے صدرِ مملکت سے ملاقات کی۔ صدرِ پاکستان نے انہیں اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے فروغ کے لیے اُن کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں مملکتِ سعودی عرب کے سفیر، نوّاف سعید المالکی بھی موجود تھے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی طرف سے حمایت پر حکومت اور پاکستانی عوام دل سے شکرگزار ہیں۔انہوں نے پاکستان بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔صدرِ مملکت نے فروری 2025 میں منعقدہ مشترکہ بحری مشق “امن-25” اور “امن ڈائیلاگ-25” میں سعودی بحریہ کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔آصف علی زرداری نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کی تعریف ہوئے کہا کہ ان کی قیادت مملکت کو ترقی، خوشحالی اور مثبت تبدیلی کی جانب لے جا رہی ہے۔ انہوں نے رائل سعودی نیول فورسز کی جانب سے پاکستان نیوی کے تربیتی نظام پر اعتماد کو سراہتے ہوئے دونوں بحری افواج کے مابین تربیتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔آخر میں صدرِ مملکت نے وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی سے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اُن کی جانب سے دلی نیک تمنائیں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچائیں اور پاکستان و سعودی عرب کے مابین گہرے، برادرانہ اور تاریخی تعلقات کے اعادے کا اظہار کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *