نیویارک: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم برائے پائیدار ترقی (HLPF) کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور قومی بیان دیں گے۔نائب وزیرِاعظم اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات بھی کریں گے۔ سینیٹر اسحاق ڈار سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قومی حدود سے باہر پائیدار استعمال کے معاہدے (BBNJ) پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ امریکہ کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ جولائی میں سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے اہم فورمز سے خطاب کریں گے

Leave a Reply