Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری‘حلف بردار جلد متوقع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری‘حلف بردار جلد متوقع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 6 ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے دو ، دو اور مسلم لیگ ن کا ایک سینیٹر شامل ہے۔نوٹیفکیشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نور الحق قادری، اعظم سواتی اور روبینہ ناز کو آزاد قرار دیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے طلحہٰ محمود اور روبینہ خالد ، جے یو آئی کے مولانا عطاءالحق درویش اور دلاورخان جبکہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔ نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 میں ختم ہوگی ۔ نومنتخب سینیٹرز کی موجودہ سیشن میں ہی حلف برداری متوقع ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *