Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روس کے مشرق بعید میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 افراد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روس کے مشرق بعید میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 افراد ہلاک

ماسکو: روس کے مشرق بعید میں مسافر طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر گر گیا جس سے پانچ بچوں سمیت 49 مسافر ہلاک ہو گئے۔ علاقائی گورنر ویسلی اورلوف نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سائبیریا سے تعلق رکھنے والی ایک فضائی کمپنی کے مسافر طیارے میں 43 مسافر اور 6 افراد پر مشتمل فضائی عملہ سوار تھا۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیا، اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی انگارا ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ٹِنڈا کی طرف جا رہا تھا، راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔روسی حکام نے وسیع پیمانے پر تلاش کا آپریشن شروع کیا اور انہیں طیارے کا ملبہ ٹنڈا سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر پہاڑی علاقے میں مل گیا ہے، اندازہ کیا جا رہا ہے کہ طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر گرا۔روس کی سرکاری خبر ایجنسی طاس کے مطابق کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا، طیارے کا واقعہ روس میں شہری ہوابازی کے حوالے سے ایک بڑا سانحہ تصور کیا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *