Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت، خاتون صحافی کے خاندان سمیت 100 افراد شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت، خاتون صحافی کے خاندان سمیت 100 افراد شہید

غزہ: قابص صیہونی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ بمباری اور فائرنگ تھم نہ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خاتون صحافی کے خاندان سمیت 100 افراد شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں خوراک اور پناہ کیلئے ہزاروں فلسطینی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، صحافی کے اہل خانہ نے غزہ سٹی میں اپنے گھر میں بھوکے پیاسے نیند کی حالت میں جان دی۔قحط اور غذائی قلت کی وجہ سے مزید2 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے باعث کل تعداد 113 ہو گئی، شہدا کی مجموعی تعداد 59 ہزارسےتجاوز کرگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی مسلسل گولہ باری اور بارود سے ماحولیاتی بحران نے بھی سر اٹھا لیا ہے، علاقے میں موجود آلودہ پانی، زہریلی مٹی اور بیماریاں پھیلانے والا کچراجمع ہوگیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کا 45فیصد حصہ خالی ، سڑکیں تباہ اور کچرا بے قابو ہورہا ہے، 55 ملین ٹن ملبہ، زہریلی دھول اور دھاتی آلودگی مٹی اور پانی میں شامل ہورہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *