Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: خیبرپختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید ، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطا اللہ درویش نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سے حلف لیا اور کہا کہ نومنتخب سینیٹرز طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید ، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطا اللہ درویش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نومنتخب ارکان طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید ، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی کو حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز میں آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری شامل ہیں، مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود شامل ہیں۔خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یوآئی کے دلاور خان سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب سے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں، یہ نشست ساجد میر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔سینیٹ میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *