اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ۔چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی اب پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور بحری جہاز فراہم کرے گی۔وفاقی وزیری بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاہدہ مشترکہ ترقی کا آغاز ہے۔ خطے میں تجارت، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ شپنگ انڈسٹری کی ترقی میں پاکستان کا کردار مستحکم ہوگا۔ معاہدہ بحری جہازوں کی خرید و فروخت، لیزنگ اور انتظامی خدمات کا بھی احاطہ کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ معاہدے کے تحت جہازوں کے انتظام، مارکیٹنگ، اور کریو مینجمنٹ میں اشتراک ہوا ہے ۔ ژین شو کمپنی پی این ایس سی کو سرمایہ اور جہاز فراہم کرے گی۔ جنید انوار چوہدری نے کہاکہ معاہدہ میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔
پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Leave a Reply