Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعظم سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعظم سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدرعثمان ڈیون نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے طویل شراکت داری پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل، موسمیاتی تبدیلی اور گورننس اصلاحات پر تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہا کہا کہ ورلڈ بینک کی مدد پاکستان کی ترقی میں اہم ہے، دونوں اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق مؤقف کیلئے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا اور بین لاقوامی قانون کی پاسداری اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عالمی بینک کی مدد نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور تعمیر نو کے اقدامات کے آغاز میں مدد فراہم کی ہے۔عثمان ڈیون نے اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں میں مزید تعاون کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *